عام انتخابات میں ہم پنجاب سے 120 تک سیٹیں حاصل کریں گے: رانا ثناءاللہ

Nov 18, 2023 | 16:57:PM
عام انتخابات میں ہم پنجاب سے 120 تک سیٹیں حاصل کریں گے: رانا ثناءاللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ہم پنجاب سے 120 تک سیٹیں حاصل کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیک ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلےہفتے سے میاں نواز شریف پارلیمان بورڈ سے میٹینگ کریں گے، پنجاب میں ہر ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف شرکت کریں گے، بھرپور انداز سے پنجاب میں پارٹی کی الیکشن کمپین شروع کریں گے، ہمارے جائزے کے مطابق ہمارے مطابق ہم 120 تک سیٹیوں کو حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کی شمولیت؟ الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ایک تجربہ کار اور قیادت پاکستان کو ملے، اس سے پہلے 2 دفعہ نواز شریف نے پاکستان کو بحران سے نکالا ہے، اس سے پہلے قوم سے جو جو وعدے کیے پورے کر کے دیکھائے، پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہم ںے بنایا، 2013 میں بھی پاکستان ایسے ہی بجلی کی کمی اور دہشت گردی کی زد میں تھا جس سے نواز شریف نے پاکستان کو نکالا۔

گزشتہ حکومت سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کی گئی اورایسا فرد مسلط کیا گیااور اس شخص کو مسلط کرنے کے لیے میاں صاحب کو باہر کیا گیا، ہم نے وہ کچھ نہیں کیا جو آج کل یہ کر رہے ہیں، وہ ایسی گفتگو کرتے تھے کہ ان کے انسان ہونے پر شک ہوتا تھا، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے وقت میں فرعون بنے ہوئے تھے آج وہ وہاں بھی نہیں جہاں کھڑے تھے، مسلم لیگ ن آج جس جگہ ہے  صرف مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو بحران سے نکالیں گےاور پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن کے سامنے آئے گا۔

عام انتخابات سے متعلق انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے پاکستان کے غیور عوام ہمارے اس عزم کو ویلیو کریں گے، 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کو فتح دلوائیں گے، جو ماحول پچھلے دور میں بنایا گیا اس ماحول میں ہمیں داخل نہیں ہونا چاہیے، تنقید ہم کو حد میں رہ کر ایک دوسرے پر کرنی چاہیے، عوام نے اپنے ووٹ سے وزیر اعظم بننے کی سکت دینی ہے ہمیں امید ہے عوام نواز شریف پر اعتماردکریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحول گرم، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

لیگی رہنما نے انتخابات میں باقی جماعتوں سے متعلق کہا کہ ہم بالکل اس حق میں ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق ملنا چاہیے، جن لوگوں نے کوئی جرم کیا ہوا ہو اس پر ہمارا کوئی قصور نہیں، ایسا ممکن نہیں کہ ایک قتل کرنے والے شخص کو اس لیے نہ پکڑا جائے کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے۔