حکومت نے صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی 

Nov 18, 2023 | 15:47:PM
وفاقی حکومت نے 19 رکنی صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دیتے ہوئے وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کو انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین مقرر کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) وفاقی حکومت نے 19 رکنی صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دیتے ہوئے وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کو انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین مقرر کر دیا۔

انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں نجی شعبے سے 12 ارکان جبکہ 6 سرکاری اراکین بھی شامل ہوں گے۔ کونسل میں نجی شعبے سے محمد علی ٹبہ، فواد احمد مختار، رضا منشا، عامر فیاض شیخ، وقار احمد ملک، عبد الصمد داؤد، احسن بشیر اور سمیر چنائے شامل ہیں۔

جوائنٹ سیکرٹری صعنت وپیداوار بھی شامل ہیں، جو کونسل کے سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ 

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا آئندہ ماہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

ذرائع  کے مطابق کونسل کا اجلاس ہر ہفتے ہوگا۔  کونسل 10 ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ 

وزارت صنعت و پیداوار نے صنعتی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔