بلدیاتی انتخابی شیڈول ؛پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان 

May 18, 2023 | 19:50:PM
بلدیاتی انتخابی شیڈول ؛پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان 
کیپشن: پیپلز پارٹی کا جھنڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی نے الیکش کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت زیادہ رکھنے کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کےخلاف کل سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کرے گی،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت تقریباً ایک ماہ رکھ کر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے احساس سے کھیل رہی ہے، الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو قبول نہیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
نثار کھوڑونے کہاکہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیدول پر نظر ثانی کرے اور شیڈول کے دن کم کرے، ایک سال سے بلدیاتی نمائندے انتظار کر رہے ہیں مزید تاخیری حربے استعمال کرنا بند کئے جائیں،ان کاکہناتھا کہ شیڈول کی مدت کو فوری کم کرکے بلدیاتی نمائندوں کو فوری عہدوںپر ذمہ داریاں ادا کرنے دی جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پارٹی چھوڑنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ ، فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں حقیقت بتا دی