روسی تیل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی: مصدق ملک

May 18, 2023 | 11:32:AM
روسی تیل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی: مصدق ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سستا پٹرول سکیم روک دی گئی ہے لیکن روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم مصدق ملک نےکہا ہے کہ روسی خام تیل  کا جہاز ابھی راستے میں ہے، روس سے کیے گئے معاہدے کے تحت تیل کی قیمت نہیں بتا سکتے تاہم روسی تیل سے پاکستانیوں کو اچھی خاصی رعایت ملےگی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 14 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری سے ریفائنری لگائی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کے اعتراضات پر فی الحال عوام کیلئے سستا پٹرول سکیم کو روک دیا گیا ہے، لیکن روسی تیل کے پاکستان آنے پر تیل سستا ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی تکبر، رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کانشان بنے بیٹھے ہو: مریم نواز کا عمران خان پر طنز

وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوں تو پاکستانیوں کو زیادہ سستی فراہم کی جائیں، اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو ہم پاکستان میں اضافہ کم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گیس کنکشنز کھولنے کی باتیں صحیح نہیں ہیں۔