وزیراعظم کو ہٹانے پر مٹھائیاں تقسیم، مجھے نکالنے پر قوم سڑک پر نکل آئی، عمران خان 

May 18, 2022 | 20:01:PM
پاکستان تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، وزیراعظم کو ہٹایا، مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں،
کیپشن: عمران خان گواجرانوالہ جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ جب بھی وزیراعظم کو ہٹایا جاتا ہے تو مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں ، مجھے سازش کے ذریعے نکالا گیا تو قوم سڑکوں پر نکل آئی ،ہماری قوم زندہ اور آزاد ہے اسی لئے آج سڑکوں پر ہے۔
گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ 21 سال کرکٹ کھیلی کبھی سٹیڈیم میں اتنے لوگ نہیں دیکھے،مجھے اندازہ ہی نہیں تھا گوجرانوالہ میں اتنی تعداد میں لوگ ہیں ،انہوں نے کہاکہ میرا گوجرانوالہ اسلام آبادمارچ کیلئے تیار ہے،یہ سیاست نہیں ہو رہی بلکہ انقلاب آرہا ہے،ایک قوم کا اس طرح کھڑا ہونا انقلاب ہے،عمران خان نے کہاکہ سارابڑا مافیا، ڈاکوایک طرف اور قوم دوسری طرف کھڑی ہو گئی ہے،پاکستان کے سارے ڈاکو ایک طرف کھڑے ہیں اور قوم دوسری طرف،بڑے ڈاکو ، مافیاز کرپٹ سسٹم کے ذریعے لوگوں کا خون چوستے ہیں ،ہم اس مافیا اور ڈاکوﺅں کا مقابلہ کرینگے اور بری طرح شکست دینگے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے اسلام آباد بلا رہا ہوں، میرا گوجرانوالہ اسلام آباد مارچ کیلئے تیار ہے،جب اسلام آباد کال دونگا تو کیا گوجرانوالہ تیار ہوگا؟عمران خان نے کہاکہ امریکی سازش کے ذریعے ڈاکوﺅں کو اکٹھا کرکے منتخب حکومت کو گرایا،انہوں نے کہاکہ پہلے سازش ہوتی ہے اس کے بعد مداخلت ہوتی ہے،وزیراعظم کو سازش کے ذریعے نکالا تو قوم سڑکوں پر نکل آئی ،ان کا کہناتھا کہ جب بھی وزیراعظم کو ہٹایا جاتا ہے تو مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں ، مجھے سازش کے ذریعے نکالا گیا تو قوم سڑکوں پر نکل آئی ،انہوں نے کہاکہ ہماری قوم زندہ اور آزاد ہے اسی لئے آج سڑکوںپر ہے،امریکی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اسلا م آباد بلا رہا ہوں، بڑے ڈاکوﺅں ، لیٹرے، منشیات فروشوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔