آصف علی زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات 

Mar 18, 2024 | 23:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ،  دونوں ملکوں کے مابین  تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور۔

تفصیلا ت کے مطابق  پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے صدارتی ہاؤس میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ،  صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، 

امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری ، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کرنی جانی چاہیے، پاکستان ،امریکہ تعلقات 7دہائیوں پر محیط ، دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں ۔

 آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی اولین ترجیح معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا  ، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

امریکی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ تجارت ، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھا سکتے ہیں، ڈونلڈ بلوم نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران اسماعیل کو پی ٹی آئی چھوڑنے پر پچھتاوا ہونے لگا، وجہ بھی بتا دی