اسلام آباد میں محرم الحرام کے احترام میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی, دفعہ 144 نافذ

Jul 18, 2023 | 23:34:PM
اسلام آباد میں محرم الحرام کے احترام میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی, دفعہ 144 نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) اسلام آباد میں محرم الحرام کے احترام میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محرم الحرام کے احترام میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 نافذ کر دی, خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی, محرم الحرام کے احترام میں کھلے عام ایپملی فائر اور اسپیکر کے استعمال، اسلحہ کی نمائش, فائر ورک اور مذہبی پمفلٹ وغیرہ تقسیم کرنے یا گروہی انتشار پھیلانے، اخبارات میں قرآنی آیات اور دیگر اشیاء پر پرنٹ کی جاتی ہیں انکی بے حرمتی کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 3 چھٹیاں ،ملازمین کی موجیں لگ گئیں

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکمومت میں ہر قسم کی وال چاکنگ، تمام قسم کی مجالس جلسے جلوسوں اور اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں سٹون کرشنگ پر بھی پابندی ہو گی۔ مجالس یا کوئی بھی دیگر سرگرمی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہو گی۔ دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے دو ماہ تک ہو گا۔