سمندر میں پھنسا ملاح دو ماہ تک اپنے کتے کے ساتھ کیسے زندہ رہا؟

Jul 18, 2023 | 14:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دو ماہ تک کھلے سمندر میں اپنے کتے کے ساتھ پھنسے آسٹریلوی ملاح کو ریسکیو اداروں نے بچا لیا، ملاح نے اپنی آپ بیتی سنا کر صارفین بھی دل گرفتہ کردیا۔

آسٹریلوی ملاح اکیاون سالہ ٹِم شیڈوک بحر الکاہل میں دو ماہ تک پھنسا رہا، اس نے آسٹریلوی ایجنسی ’نائن نیوز‘ کے ذریعے حاصل کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں بتایا کہ وہ بہت کم کھانا کھانے اور پانی پینے کے باوجود بہت اچھا محسوس کر رہا ہے۔

ملاح ٹِم شیڈوک نے کہا کہ میں سمندر میں بہت مشکل آزمائش سے گزرا ہوں، مجھے صرف آرام اور اچھی خوراک کی ضرورت ہے کیونکہ میں اتنے عرصے سے سمندر میں اکیلا رہا ہوں۔

ٹم شیڈوک اور اس کے کتے ’بیلا‘ نے اپریل میں میکسیکو کے بندرگاہی شہر لا پاز سے سفر کیا اور فرانسیسی پولینیشیا میں ڈاک کرنے سے پہلے 6 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: آسمانی بجلی نے خاتون کو راتوں رات امیر بنا دیا

تاہم جلد ہی ٹِم نے اس وقت خود کو بحر الکاہل میں پھنسے ہوئے پایا جب بڑی لہروں نے کشتی کو نقصان پہنچایا اور اس کے الیکٹرانک آلات کو بھی ناکارہ کر دیا۔

رواں ہفتے ایک ہیلی کاپٹر نے ان کی سمندر میں موجودگی کی بابت آگاہ کیا تھا جس کے بعد ایک مچھلیوں کا شکار کرنے والے بحری جہاز نے انہیں ریسکیو کیا تھا۔

ریسکیو کیے جانے کے بعد انھیں مسکراتا اور بازو پر بلڈ پریشر چیک کرنے کا آلہ لگائے دیکھا جا سکتا ہے، صحت کی صورتحال کے پیش نظر وہ کم مقدار میں کھانا کھا سکتے ہیں۔

میکسیکو پہنچنے کے بعد ٹم شیڈوک کے طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے اور اگر ضرورت ہوئی تو انھیں مزید علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔