پاک بھارت مشترکہ پروڈکشن کی پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘ پنجاب فلم سنسر بورڈ سے پاس

Jan 18, 2024 | 23:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاک بھارت مشترکہ پروڈکشن کی امپورٹ پالیسی کی پنجابی کامیڈی فلم ’ڈرامے آلے‘ کو پاس کردیا۔

پاک بھارت مشترکہ پروڈکشن کی  پنجابی کامیڈی فلم ’ڈرامے آلے‘صبح 19 جنوری سے ملک بھر سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں ہریش ورما، شرن کور، روبی انعم، سردارکمال، آصف اقبال، ہنی البیلا اور قیصر پیا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم نایاب میں اداکاری کیلئے کیا کرنا پڑا، یمنیٰ زیدی نے راز کی بات بتا دی

فلم کو لندن اور لاہور میں عکسبند کیاگیا ہے، ڈرامے آلے پاک بھارت مشترکہ پروڈکشن کا پراجیکٹ ہے جس میں پاکستانی پرڈیوسر اظہر بٹ اور روبی انعم ہیں جبکہ ڈرامے آلے کا دوسرا پارٹ بھی بننے جا رہا ہے جس کا اعلان 2 روز قبل بھارتی فنکاروں اور پرڈیوسرز نے کرتار پور دربار بابا گرو نانک صاحب کے دورے پر کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فلم شہرِ لاہور سمیت ملک بھر کے سینماوں میں ریلیز کی جائے گی، فلم کا ایک گانا استاد راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔