پیاز کی قیمت میں اچانک اضافہ کیوں ہوا، اہم وجہ سامنے آ گئی

Jan 18, 2024 | 22:39:PM
پیاز کی قیمت میں اچانک اضافہ کیوں ہوا، اہم وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں چند روز قبل پیاز کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ، جس کے بعد اس کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے تجارت  کے اجلاس میں پیاز کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا آج تذکرہ چھڑ گیا ، سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ پیاز بہت مہنگا ہو گیا  اس کی وجہ کیا ہے؟ جس پرسیکرٹری تجارت نے جواب دیا کہ ہم نے پیاز کی برآمد کی کم از کم قیمت 1200 ڈالر کر دی ہے ،سینیٹرمرزا محمد آفریدی نے کہا کہ پیاز 300 روپے فی کلو ہو گیا ہے اس کی برآمد پر پابندی عائد کر دیں۔

سیکرٹری تجارت نے جواب دیا کہ فوری طور پر پیاز کی برآمد پر پابندی عائد نہیں کر سکتے ،برآمد پر کم از کم قیمت اسی لیے مقرر کی گئی ہے ،پیاز کی قیمت برآمدات کی وجہ سے نہیں بڑھی ،مقامی انتظامیہ قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔

 سیکرٹری تجارت نے مزیدبتایا کہ پیاز کی برآمد میں اضافہ ہوا ہوا تاہم مقامی مارکیٹ میں اضافہ اس کے باعث نہیں ہے ۔اگر پیاز کی قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زرِ مبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو گئے ، اسٹیٹ بنک