سعودی عرب کا ’سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام‘میں وسعت لانے کا اعلان

Jan 18, 2024 | 12:59:PM
سعودی عرب کا ’سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام‘میں وسعت لانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کا ’سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام‘میں وسعت لانے کا اعلان  کردیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمنٰ سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی ہے جس میں ’سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام‘ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ اور دوطرفہ شراکت داری پر بات چیت ہوئی ۔

گورنر ہاؤس میں سعودی سفیر کی محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسبی کے امور پر بات چیت کی ،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمنٰ کا کہنا تھا کہ فلسطین غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، ہسپتالوں، سکولوں پر بمباری اور اس کے نتیجے میں تباہی تکلیف دہ ہے۔مہذب قوموں کا اسلحہ نہتے شہریوں پر استعمال ہونا ایک المیہ ہے۔

 پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہب اور ثقافت کی وجہ سے لازوال برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، سیاحت کےحوالے سے سعودی حکومت بہت اچھے اقدامات کر رہی ہے،سعودی حکومت کا غیر ملکی سیاحوں کے لیے ویزہ پالیسی کو آسان بنانا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایران کشیدگی: مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع

سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں ساز گار مواقع موجود ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کے سٹوڈنٹس کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ آج کے دور میں تعلیم، نالج اکانومی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس دنیا میں انقلاب برپا کر رہی ہے،سعودی طلبا ءکو پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں پر بہت زیادہ عزت اور پیار ملا ہے، سعودی عرب پاکستانی طلبا کو سکالرشپس دے رہا ہے،سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کو مزید بڑھایا جائے گا، ٹیکسٹائل سمیت دیگر پاکستانی مصنوعات کی کوالٹی بہت اچھی ہے ان کی بہتر مارکیٹنگ کرنے کی ضرورت ہے۔