پرویز الہٰی ان ایکشن: چودھری شجاعت مشکل میں پھنس گئے

Jan 18, 2023 | 11:56:AM
چودھری شجاعت کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹانے کے کیس میں سینٹر کامل علی آغا کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے
کیپشن: شجاعت حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چودھری شجاعت کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹانے کے کیس میں سینٹر کامل علی آغا کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کامل علی آغا کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر کہا کہ پارٹی صدارت کیس کے فیصلے کیلئے آیا ہوں، جس پر الیکشن کمیشن افسران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج ہماری اس حوالے سے میٹنگ ہے، وکیل نے استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کامل علی آغا کو ق لیگ سے نکالنے کے کیس میں طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔

 الیکشن کمیشن میں کامل علی آغا کو ق لیگ سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ طارق بشیر چیمہ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو نوٹس جاری کیا تھا کہ کس اختیار سے کامل علی آغا کو نکالا، طارق بشیر چیمہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ممبر پنجاب بابر بھروانہ نے استفسار کیا کہ قانونی طور پر کیا پوزیشن ہے ؟ حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی صدر اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اختیار استعمال کیا جا سکتا ہے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آئندہ سماعت تک طارق بشیر چیمہ کا جواب آیا تو جائزہ لینگے، الیکشن کمیشن نے طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔