تحریک انصاف کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

Feb 18, 2024 | 19:06:PM
تحریک انصاف کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف عدالتوں میں جانے کا اعلان کردیا، اسد قیصر کا کہناتھا کہ ہم کسی بھی صورت دوبارہ انتخابات کی طرف نہیں جایئں گے، ہم دھاندلی کے خلاف قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور عوام میں بھی جایئں گے ۔

مرکزی رہنما پی ٹی آیی اسد قیصر نے صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاکستان کے تاریخ کے بدترین الیکشن ہوۓہیں،ووٹوں کی ایسی چوری اور سینہ زوری نہیں دیکھی تھی،  ہمارا مطالبہ ہے فارم 45 کے مطابق عوام کا مینڈیٹ عوام کو دیا جائے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے کیس لگا ہوا ہے ، ہمارے تحفظات ہیں کہ الیکشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوۓ،ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق جو کامیاب ہوئے ہیں انکے نتائج کا اعلان کر کےعو ام کا مینڈیٹ عوام کو دیا جائے ، یہ عوام کا اختیار ہے کہ کس کو اپنا نمائندہ بناتے ہیں ۔

اسد قیصر نے کہاکہ ہم کسی بھی صورت دوبارہ انتخابات کی طرف نہیں جایئں گے، ملک معاشی بحرانوں کا شکار ہے ایک اور ڈرامہ کرکے دوبارہ الیکشن کے متحمل نہیں ہوسکتے ،ہم دھاندلی کے خلاف قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور عوام میں بھی جایئں گے ، عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے کوئی بھی ہم سے یہ مینڈیٹ چوری نہیں کر سکتا۔

 دوسری جانب انہوں نے چیف جسٹس سے راولپنڈی کمشنر کی انکشافات پر جوڈیشل تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ پختونخوا اسمبلی کے 2آزاد نومنتخب ارکان پی ٹی آئی میں شامل