ملکی نجی ایئرلائن فلائی جناح کا بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

Feb 18, 2024 | 15:38:PM
ملکی نجی ایئرلائن فلائی جناح کا بین الاقوامی پروازوں کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ملکی نجی ایئرلائن فلائی جناح نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا۔

ترجمان کے مطابق کم قیمت میں فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی پاکستان کی ایئرلائن فلائی جناح نے 17 فروری 2024 سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے ملانے والی اپنی افتتاحی پرواز کے آغاز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی پروازوں کےآپریشن آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

فلائی جناح  نے مسافروں کو 17سے زائد ملکوں کے لیے سروسز دینے کا اعلان کیا ،فلائی جناح مسافروں کو شارجہ کی پرواز کے ذریعے ائیر عریبیہ سے مختلف ممالک میں پہنچائے گی  اور ائیر عریبیہ کے  ساتھ کنکٹنگ پروازوں کے ذریعےمسافروں کو سروسز مہیا کرے گی،ائیر عریبیہ 17مختلف ممالک میں مسافروں کو پہنچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل:پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
ترجمان کے مطابق ان ممالک کی فہرست میں آذربائیجان، مصر، جارجیا، ایران، عراق، اٹلی، اردن، کینیا ،روس، کویت، لبنان، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ترکی، ازبکستان، قازقستان شامل ہیں۔