نتائج میں تبدیلی اور جمہوریت پر ڈاکہ زنی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا: ترجمان جماعت اسلامی 

Feb 18, 2024 | 00:15:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ نتائج میں تبدیلی اور جمہوریت پر ڈاکہ زنی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کی ہنگامی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ختم ہو گیا، جماعت اسلامی قیادت کی پی ٹی آئی وفد سے اسلام آباد ملاقات کا معاملے پر نائب امیر لیاقت بلوچ نے مرکزی مجلس شوری میں تفصیلی رپورٹ پیش کی، مرکزی مجلس شوریٰ کا پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ اور ملاقات کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ معطل، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روزہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی تھی، دونوں پارٹیوں نے دھاندلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، نتائج میں تبدیلی اور جمہوریت پر ڈاکہ زنی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، اس حوالے سے دونوں پارٹیوں کے باہمی رابطے بھی جاری رہیں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اتوار کو سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔