حرمین شریفین جانیوالے زائرین ہوجائیں خبردار؛ سعودی وزارت حج و عمرہ کا اہم اعلان

Feb 18, 2022 | 21:22:PM
 حرمین شریفین میں شارٹس پہن کر آنے والے
کیپشن: حرمین شریفین(فائل فوٹو)
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین آنے والے زائرین پر سخت پابندی عائد کردی۔ اس حوالے سے باقاعدہ ٹویٹ کرتے خبردار کیا کہ شارٹس پہن کر آنے والوں کا داخلہ ممنوع ہے، بصورت دیگر 500 سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبویﷺ میں آنے والوں پر نئی پابندی عائد کی، اپنےآفیشل ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے زائرین کو خبردار کیا کہ حرمین شریفین میں شارٹس پہن کر آنے والے کو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر کوئی شارٹس پہنے ہوئے نظر آیا تو اس پر 500 سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا - لازمی پڑھیں
ٹیگز: