حجاب نہیں اتار سکتی ،بھارت میں خاتون لیکچرار نے کالج سے استعفیٰ دیدیا

Feb 18, 2022 | 12:53:PM
بھارت میں حجاب تنازعہ
کیپشن: بھارت میں حجاب پرپابندی کیخلاف طالبات سراپا احتجاج ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں حجاب کو لیکر کچھ عرصے سے ایک نیا تنازعہ شروع ہوگیا ہے ۔کرناٹک کی ایک کالج کی لیکچرار نے حجاب اتارنے کا حکم مسترد کرتے ہوئے کالج کی لیکچرار شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے کالج میں انگلش ڈپارٹمنٹ کی ایک لیکچرار نے حجاب اتارنے کا حکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے نوکری چھوڑ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیچر نے کہا کہ میں حجاب نہیں اتاروں گی کیوں میں حجاب کے بغیر ٹھیک محسوس نہیں کرتی۔ انگلش ڈیپارٹمنٹ کی لیکچرار خاتون نے کہا کہ حجاب اتارنے کے حکم سے میری عزت نفس مجروح ہوئی۔ پچھلے 3 سال سے حجاب کرکے کالج آرہی ہوں۔ مذہبی آزادی کا حق آئین دیتا ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔حجاب پرپابندی کے غیرجمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہوں۔
اس سے قبل کرناٹک حکومت کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ریاستی حکومت کے تحت چلنے والے اقلیتی اداروں میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی سی ٹی وی کیمرے نے مودی کی مکاری عیاں کردی

'