آزاد کشمیر میں صحت کارڈکے اجرا سے12 لاکھ خاندان مستفیدہونگے، وزیراعظم 

Dec 18, 2020 | 18:54:PM
آزاد کشمیر میں صحت کارڈکے اجرا سے12 لاکھ خاندان مستفیدہونگے، وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ دنیا کے امیرملک بھی اپنی ساری آبادی کوصحت کی مفت سہولیات نہیں دے سکتے،بہت جلدخیبرپختونخوا کی 100فیصدآبادی کوصحت کارڈ فراہم کردیاجائیگا،پنجاب میں 60 لاکھ خاندان صحت کارڈسے استفادہ کررہے ہیں، آزادجموں وکشمیرمیں صحت کارڈکے اجرا سے12 لاکھ خاندان مستفیدہونگے۔
وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر کیلئے صحت سہولت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کینسر کے علاج کےلئے کوئی ہسپتال بھی نہیں تھا، آج سے35 سال قبل شوکت خانم کینسرہسپتال کی تعمیرکا فیصلہ کیا،مقصدملک میں کینسرکے مریضوں کیلئے علاج کی سہولت فراہم کرنا تھا، انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے 12لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس دی جائے گی،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پاکستان کے کسی بھی ہسپتال سے مفت علاج کرایا جاسکتا ہے،ان کاکہناتھا کہ فلاحی ریاست میں عوام کی بنیادی ضروریات ریاست پوری کرتی ہے، پاکستان کوحقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔