صنف نازک، صنف آہن بن کے میدان میں آگئی

Aug 18, 2023 | 13:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)اسلام آباد کی سڑکوں پر  لیڈیز سارجنٹ کا راج ، صنف نازک  اب صنف آہن بن کے میدان میں آگئی ہے، ٹریفک کے اصولوں پر اب سختی سے عمل پیرا ہونا پڑے گا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سڑکوں پر  لیڈیز سارجنٹ کا راج، کسی کو سیٹ بیلٹ پہننے کی تلقین کرتی ہیں تو کسی پر ہیلمٹ نہ پہننے پر ناراضگی کا اظہار،تو کسی کو ٹریفک کی لائن سمجھاتی ہیں، اسلام آباد کی مختلف   شاہراؤں پر یہ لیڈیز سارجنٹس اپنے فرائض بہترین انداز میں سرانجام دے رہی ہیں۔کہتی ہیں کہ محکمے کی سپورٹ حاصل ہے کسی کا ڈر نہیں فخرسے ڈیوٹی پر آتی ہیں۔

 دوسری جانب شہریوں کی جانب سے بھی خوشی اورحیرانی سمیت دیگر تاثرات کا ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے کوئی سراہتا ہے تو کوئی رویے کو درست بنانا مناسب ہی نہیں سمجھتا۔

 مگر یہ لیڈیز سارجنٹ کسی بھی رویے کو خاطر میں لائے بغیر اعتماد کے ساتھ ٹریفک کی روانی کنٹرول کرنے کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔

ضرور پڑھیں:پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس: سماعت میں 22 اگست تک توسیع  

ان خواتین کو اعتماد کے ساتھ سڑکوں پر ڈیوٹی کے لئے لانا ،ان کی  ٹریننگ سمیت مضبوط اخلاقی تربیت کرنا ،یقینا اسلام آباد پولیس کا خوش آئند اقدام ہے ۔