وزیرِ اعظم کی جانب سے فوری امداد کا اعلان

Aug 18, 2022 | 14:34:PM
وزیرِ اعظم کی جانب سے فوری امداد کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔

وزیرِاعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ  کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی کہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کے طریق کار کو شفاف رکھا جائے اور کیش امداد کی فراہمی الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے کی جائے تاکہ رقم حقدار تک پُہچے۔

وزیرِاعظم نے پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور ان کی فوری امداد ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد، پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کر دیا

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین کو فوری طور پر 50 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیا جائے۔ متاثرین کو کھانے اور صاف پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ متاثرین کو رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیرِاعظم نے ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب امریکا نے بھی سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے مزید 10 لاکھ  ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔