پنجاب الیکشن،ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی ایم آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات

Apr 18, 2023 | 11:09:AM
الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی ،سپریم کورٹ میں آج جواب جمع کرایا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پارلیمنٹ کے منظوری نہ دینے کے باعث سپریم کورٹ کے الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال بارے چیف جسٹس سمیت ججز کو آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایم او اور سیکرٹری دفاع بھی ملاقات میں شامل تھے،گزشتہ روز ہونے والی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں تین گھنٹے سے زائد جاری رہی،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی چیف جسٹس کے چیمبر میں موجود تھے۔

سپریم کورٹ نے 17 اپریل تک سیکورٹی کی فراہمی سے متعلق الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا،سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کیس میں اسٹیٹ بینک کو پیر تک 21 ارب روپے براہ راست الیکشن کمیشن کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

ضرور پڑھیں :الیکشن فنڈز، سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں رپورٹس جمع کرائیں گے
اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن سے بھی فنڈز وصولی کے بارے میں آج رپورٹ طلب کی گئی ہے۔قومی اسمبلی نے گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی فنڈ نہ دینے سے متعلق رپورٹ منظور کی اور  الیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجرا مسترد کردیا۔