نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کب ملک واپس جائےگی؟ پی سی بی کے عہدیدار کا اہم بیان 

Sep 17, 2021 | 18:26:PM
سی ای او، پی سی بی، وسیم خان، میڈیا سے گفتگو
کیپشن: وسیم خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے کہاہے کہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کل روانہ ہوگی ۔
سی ای او پی سی بی وسیم خان نے وزارت داخلہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کل روانہ ہوگی ،کل خصوصی چارٹرڈفلائٹ کے ذریعے نیوزی لینڈکی ٹیم واپس جائے گی ، انہوں نے کہاکہ یہ افسوسناک امر ہے جو ہوابہت غلط ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈتیاری پکڑ لے ،اب آئی سی سی میں بات ہو گی: رمیز راجہ کا اعلان

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےکہاکہ کیویز ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا پاکستانی فینز اورکھلاڑیوں کیلئے افسوسناک خبر ہے ،سکیورٹی کو جواز بنا کر ٹور ختم کرنابہت افسوسناک ہے ۔ رمیز راجہ نے کہاکہ نیوزی لینڈوالے کس دنیا میں رہ رہے ہیں ،نیوزی لینڈسے اب آئی سی سی میں بات کریں گے ،چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نیوزی لینڈٹیم نے یکطرفہ فیصلہ کیا،نیوزی لینڈی نے اپنے خدشات ہم سے شیئر نہیں کئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ کیوں منسوخ ہوا، کس نے سازش کی؟ وزیر داخلہ شیخ رشید بول پڑے

ادھر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ 4 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ دیگر سکیورٹی ایجنسیز تعینات تھی ،وزیراعظم کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے نیوزی لینڈکی وزیراعظم سے بات کی ،عمران خان نے گارنٹی دی سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ،نیوزی لینڈوزیراعظم نے کہاکہ ٹیم باہر نکلے گی تو حملہ ہو سکتا ہے ،اس بنیاد پر نیوزی لینڈکی جانب سے دورہ منسوخ کیا گیا ۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمارے کسی ادارے کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی ،نیوزی لینڈکا دورہ سازش کے تحت ختم کیا گیا، دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے تمام ادارے نیوزی لینڈکی سکیورٹی پر موجود تھے ،پاکستان امن کا سب سے بڑاداعی ہے ،جس نے بھی سازش کی ہم اس کا نام لینامناسب نہیں سمجھتے ۔

شیخ رشید نے کہاکہ نیوزی لینڈنے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کیا،ہماری خواہش ہے یہاں کرکٹ کھیلی جائے ،ہمارے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ،انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈٹیم کا دورہ منسوخ کرنا وزارت داخلہ کی ناکامی نہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ انگلینڈکی ٹیم جو فیصلہ کرے گی یہ ان کا فیصلہ ہوگا،انگلینڈکرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بھی انتظامات مکمل ہیں ،مجھے ابھی پتہ چلا ہے کہ انگلینڈٹیم بھی غور کررہی ہے ،انگلینڈکرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق 48 گھنٹے اہم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نیوز ی لینڈ کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی مشکوک