ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ ،نیدر لینڈ زنے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

Oct 17, 2023 | 14:20:PM
ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ ،نیدر لینڈ زنے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہو گیا، پوائنٹس ٹیبل پر 10ویں نمبر پر موجود  نیدر لینڈز نے  اب تک کی ناقابل شکست رہنے والی ٹیم جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست دے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈ کپ 2023 کے 15ویں میچ میں نیدر لینڈ ز نے اب تک ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم جنوبی افریقہ  کو شکست دے دی ، بھارتی شہر دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر  حریف ٹیم نیدر لینڈ زکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ، جس کے باعث میچ کو 43 اوورز تک محدود کر دیا گیا ، جنوبی افریقہ کی دعوت پر نیدر لینڈز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے کپتان سکاٹ ایڈورڈ 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 207 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ، نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈ  مین آف دی میچ قرار پائے۔