ضمنی انتخابات میں پنجاب اور کے پی کے حکومتوں کے وسائل استعمال کئے گئے ہیں،ملک احمد خان

Oct 17, 2022 | 19:18:PM
میاں نواز شریف، ملک احمد خان، ملاقات، ملکی اور سیاسی صورتحال، تبادلہ خیال،
کیپشن: ملک احمد خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف سے ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاکہ کل کے الیکشن میں ریاست کے 130 روپے کروڑ ایک شخص کی ضد اور انا کے باعث ضائع ہو گئے، ایک پارٹی کا لیڈر پچاس ہزار اور پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر پینتالیس ہزار ووٹ لے رہا ہے تو کیا فائدہ ہوا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب اور کے پی کے حکومتوں کے وسائل استعمال کئے گئے ہیں۔ہم نے صوبائی حکومتوں کے وسائل استعمال کرنے کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہیں۔ 
لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان کی حکومت اتحاد پر قائم تھی جو ختم ہو گئی۔پھر عمران خان نے سائفر کی جھوٹی سنائی جس کی اصلیت سب کے سامنے آ گئی۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی پر حکومت کو ہدایت دینا چاہ رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ،ملک میں انتشار چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب