موبائل سے زیادہ ہم پر توجہ دیں۔۔۔جرمنی میں بچوں کا والدین کیخلاف احتجاج

Oct 17, 2021 | 20:26:PM
بچوں کا احتجاج
کیپشن: بچوں کا ہیمبر گ میں والدین کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (محمد صادق 24نیوز) ٹیکنالوجی کے اس دور میں سمارٹ فون نے جہاں انسان کو فائدہ پہنچایا ہے وہاں انسان کو انسان سے دور بھی کیا ہے ۔ایک ہی محفل میں بیٹھے لوگ آپس میں گفتگو سے زیادہ سمارٹ فون پر وقت بسر کرنا پسند کرتے ہیں۔خواتین کے بارے میں اکثر سنا اور کہا جاتا ہے کہ وہ باتونی ہوتی ہیں۔جب بھی دوسہیلیاں مل جاتی ہیں تو ان  کی باتیں ختم ہونے کو نہیں آتیں۔جب سے موبائل فون آیاہے ان کو اور بھی آسانی ہوگئی ہے ۔بس جب جی چاہا کسی سہیلی کو فون ملایا اور پھر نان سٹاپ گپیں شروع۔۔پھر ان کی گھڑی رک جاتی ہے گھنٹوں گپ شپ کے بعد بھی ان کا جی نہیں بھرتا ۔۔۔اس سے ان کی نہ صرف گھریلوزندگی خراب  ہوتی ہے بلکہ بچوں کی تربیت بھی متاثر ہوتی ہے ۔ان کو معلوم نہیں کہ بچے بھی حساس ہوتے ہیں ان کو والدین کی توجہ کی بہت ضرورت ہوتی ہے ۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے اب ان میں بھی شعور آگیا ہے ۔وہ اپنے والدین سے اپنے حصے کا وقت مانگتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق والدین کی طرف سے موبائل پر زیادہ اور بچوں پر کم توجہ دینے کیخلاف بچوں نے ہیمبرگ میں احتجاج کیا ہے ۔۔بچے ''ہم یہاں ہیں۔۔ہم لاؤڈ ہیں۔۔کیونکہ آپ اپنا موبائل فون دیکھ رہے ہیں '' کے نعرے لگاتے ہوئے ہمیبرگ کی گلیوں احتجاج کرتے رہے ۔ احتجاجی مظاہرے کی سربراہی ایک سات سالہ بچے  ایمل کررہے تھے ۔

ایمل نے مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے آپ ہمارے ساتھ کھیلیں موبائل کیساتھ نہیں ۔انہوں نے  کہامجھے  امید ہے اب احتجاج کے بعدوالدین موبائل سے زیادہ ہم پر توجہ کریں گے۔اس موقع پر ایمل کے والد بھی موجود تھے انہوں نے بھی  بات کی ۔

واضح رہے کہ ایک تحقیق کے مطابق بچوں  پر کم توجہی کی وجہ سے بچوں کے رویے خراب ہوجاتے ہیں۔

ایک امریکی تحقیق کے مطابق 13 سے 17 برس تک کے بچوں کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے والدین موبائل فون ڈیوائسز سے دور ہوجائیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ایڈولیسینٹ ڈیولپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر رون ڈہل کا کہنا ہے کہ یہ بچے والدین اور دوستوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے سے پریشان ہیں، یہ لوگ دیکھتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ ان کو اہمیت و توجہ نہیں دی جارہی جب کہ ممکنہ طور پر وہ خود بھی نہیں پہچان رہے کہ وہ بھی یہی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اژدھا سے کھیلتے ہوئے کمسن بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل