بھارت کا کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا۔۔سید علی گیلانی کے پوتے کو سرکاری نوکری سے نکال دیا

Oct 17, 2021 | 11:29:AM
 حریت رہنما، سید علی گیلانی ، پوتا، انیس الاسلام
کیپشن: (فائل فوٹو) حریت رہنما سید علی گیلانی اور انکا پوتا انیس الاسلام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا مقبوضہ کشمیر  میں آزادی کے متوالوں کے ساتھ  ظالمانہ رویہ جاری ہے، حریت رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے پوتے کو مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کا جھوٹا الزام لگا کر  سرکاری نوکری سے نکال دیا گیا۔  

 میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں، مرحوم حریت لیڈر سید علی گیلانی کے پوتے کی سرکاری نوکری چھین لی گئی۔سید علی شاہ گیلانی کے پوتے انیس الاسلام کو 2016 میں کشمیر انٹرنیشنل بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں ریسرچ آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔بھارت نے انیس الاسلام کو نام نہاد سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر نوکری سے نکالا۔ بھارتی افسران کا کہنا ہے کہ انیس الاسلام الطاف احمد شاہ عرف الطاف فنٹوش کا بیٹا ہے اور اسے آئین کے آرٹیکل 311 (2) کے تحت نوکری سے نکال دیا گیا۔

یاد رہے کہ  مقبوضہ کشمیر  کی آزادی کی تحریک کے 91 سالہ رہنما سید علی شاہ گیلانی کا  یکم ستمبر کی شب ساڑھے 10 بجے ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا تھا۔عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات سے جہاں عالمی سطح پر تحریک آزاد ی کشمیر کیلئے گونجنے والی توانا آواز خاموش ہوئی،وہاں کشمیر کی حتمی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کا سنہری باب بند ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریض تنگ ۔۔ ڈاکٹرز پریشان ۔۔ آخر پیٹ سے کیا نکلا جسے دیکھ کر سب نے سر پکڑ لیا