سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ آ گئی

Nov 17, 2023 | 20:59:PM
سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ سندھ کی تمام سرکاری اور نجی میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں سیشن 2023-24 کے داخلے کیلئے  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ آگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق  تمام سرکاری اور نجی میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کا  ٹیسٹ  19نومبر بروز اتوار کو  ہوگا۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ امیدواروں کے امتحانی مراکز میں داخلے کا وقت صبح 7 سے 9بجے تک ہوگا،ٹیسٹ کا دورانیہ 3گھنٹے30 منٹ ہوگا جبکہ  9 بجے داخلے کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔

محکمہ صحت سندھ کا مزید بتانا ہے  کہ کراچی میں ایکسپو سینٹر مین یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال بلاک 15 میں ٹیسٹ سینٹر بنایا جائے گا،جس کا دورانیہ صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ،سی ای او ایجوکیشن کا اہم حکم سامنے آگیا

واضح رہے کہ سندھ کے چارشہروں میں 19نومبر بروز اتوار میڈیکل ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ ہوں گے،کراچی، حیدرآباد(جامشورو)، شہید بینظیرآباد(نوابشاہ) اور لاڑکانہ میں امیدواروں کی ٹیسٹ سینٹرز مقرر کردیئے گئے ہیں۔