وزیرآباد واقعہ: جے آئی ٹی پر وفاق کے تحفظات درست قرار

وزیر آباد  واقعے کی جے آئی ٹی پر وفاق کے تحفظات درست ہیں اس پر نظرثانی کرنی چاہیے۔سینئرحکام

Nov 17, 2022 | 14:36:PM
 وفاق ,محکمہ داخلہ پنجاب, وزیر آباد  ,جےآئی ٹی, انٹیلی جنس,24نیوز
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاق کے تحفظات درست ہیں ،محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیر آباد واقعے پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا جواب دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سینئرحکام کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر آباد  واقعے کی جے آئی ٹی پر وفاق کے تحفظات درست ہیں اس پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

ضرور پڑھیں :سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار دیدی
محکمہ  داخلہ پنجاب کےذرائع کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہونا ضروری ہیں، اگر اس میں انٹیلی جنس نمائندےشامل نہ ہوں تو یہ پنجاب کےافسران پرمشتمل کمیٹی کہلائےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاق کے تحفظات صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔