لاہور میں ووٹرز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ حیران کن اعدادوشمار منظر عام پر

May 17, 2023 | 23:02:PM
لاہور میں ووٹرز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ حیران کن اعدادوشمار منظر عام پر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور میں ووٹرز کی تعداد میں 12 لاکھ 54 ہزار 526 افراد کا اضافہ ہوگیا، مرد وں کی نسبت خواتین کی ووٹ کے اندراج میں زیادہ دلچسپی رہی۔

لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 38 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں 7 لاکھ 4 ہزار 248 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

 ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں آئندہ 12 لاکھ 54 ہزار 526 نئے ووٹرز حق رائے استعمال کرسکیں گے۔ گزشتہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 97 ہزار 622 تھی، آئندہ عام انتخابات میں فہرستوں کےمطابق 66 لاکھ 52 ہزار 148 ووٹرز حق رائے استعمال کرینگے۔

 لاہور میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 35 لاکھ 50 ہزار 278 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 1 ہزار 870 ہے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشتوں پر عام انتخابات ہونے ہیں۔