موریطانیہ: دوران تربیت ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے نامور فٹبالر جاں بحق

Mar 17, 2024 | 17:46:PM
موریطانیہ: دوران تربیت ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے نامور فٹبالر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) موریطانیہ کی فٹ بال فیڈریشن نے نوجوان گول کیپر محمد المختار کی 22 سال کی عمر میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ٹریننگ کے دوران تصادم کے بعد موت کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موریطانیہ کی فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ موریطانیہ کی فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے نوجوان گول کیپر اور کسٹمز کلب کے نوجوان محمد المختار کی وفات پر تعزیتی کی جو ہفتے کی صبح نواکشوت میں انتقال کر گئے تھے، المختارکو گذشتہ ہفتے اپنے کسٹم کلب میں تربیت کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے سے ہوش کھونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

واضح رہے کہ نوجوان کھلاڑی کی موت کے باعث موریطانیہ کی فیڈریشن نے ہونے والے پریذیڈنٹ کپ فائنل کو تا اطلاع ثانی ملتوی کر دیا۔