خیرپور:مضر صحت آئسکریم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک شخص گرفتار

Mar 17, 2024 | 09:53:AM
خیرپور:مضر صحت آئسکریم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک شخص گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین)خیرپور گمبٹ پولیس نے مضر صحت آئس کریم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہزاروں لیٹر کیمیکل تلف کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر پرانے نادرا آفس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آئس کریم میں مضر صحت استعمال ہونے والا کیمیکل قبضے میں لے لیا۔

پولیس کا کہناتھا کہ  خفیہ اطلاع ملی کہ پانی سے کیمیکل بنا کر آئس کریم بنائی جا رہی ہےجس کے بعد آئسکریم بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا،پولیس کا مزید  کہنتا تھا کہ اس فیکٹری میں کیمیکل سے مضر صحت آئس کریم بنا کر فروخت کی جاتی ہے جس سے بچوں بڑوں سمیت انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری کے مالک عمران ملک کو مزید تفتیش کے لیے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایسی عادات جو گردوں کے امراض میں مبتلا کرتی ہیں

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ  ہم فوڈ اتھارٹی کو خط لکھیں گے تاکہ ان کے خلاف مزید کارروائی ہو سکے۔