آئی سی سی نے امارات کے2 کرکٹرز پر 8سال کی پابندی لگا دی

Mar 17, 2021 | 09:02:AM
 آئی سی سی نے امارات کے2 کرکٹرز پر 8سال کی پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات  کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید اور اوپنر شیمان انور بٹ کو بدعنوانی میں ملوث پائے جانے کے بعد ان پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل( آئی سی سی )نے8سال کی پابندی لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ نے یو اے ای کے ان دونوں کرکٹروں کو اس سال جنوری میں کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے لئے قصوروارپایا تھا۔کرکٹ کے عالمی ادارے نے محمدنوید اور شیمان انور بٹ پر ہر  طرح کی  کرکٹ کھیلنے پر 8 سال کے لئے پابندی لگادی ہے۔ 33 سالہ محمد نوید یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے، انہوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے39 ون ڈے اور  31 ٹی ٹوینٹیز میچوں میں حصہ لیا جبکہ 42 سالہ شیمان انور بٹ جارحانہ بیٹسمین تھے جنہوں نے 40  ون ڈے میچ اور 32 ٹی ٹوینٹیز میچ کھیلے۔ شیمان انور بٹ نے 2015 کے ورلڈ کپ میں آئر لینڈ کے خلاف  83  بالوں پر 106 بنائے تھے۔