ملک میں ایک اور وبا کا خطرہ منڈلانے لگا

Jun 17, 2022 | 16:45:PM
کانگو وائرس ، وبا پھوٹ پڑی
کیپشن: کانگو وائرس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں ایک اور وبا کا خطرہ منڈلانے لگا ۔ کورونا ، ڈینگی اور منکی پاکس کے بعد کانگو کے بھی تین مشتبہ مریض سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں کانگو کا خطرہ منڈلانے لگا،رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں کانگو کے تین مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تینوں مریض قصاب ہیںاور تینوں مریضوں میں کانگو کی علامات پائی گئی ، کانگو کے مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوا دئیے گئے ہیں، تینوں مریض قصاب کے شعبہ سے منسلک ہیں، متاثرہ افراد میں 2بھائی ہیں ، 22 سالہ فدا حسین کا تعلق محلہ سادات، 22 سالہ مبشر اور 17 سالہ حمزہ کا تعلق محلہ قمر آباد سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل سم بلاک ہوگی: حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا