امریکا یوکرین کی مدد کیلئے پھر آگے آگیا

Jun 17, 2022 | 00:07:AM
روس یوکرین جنگ ،امریکا
کیپشن: روس اور یوکرین جنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے یوکرین کی مدد کیلئے مزید ایک ارب ڈالر کی فوجی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو مزید ایک ارب ڈالر کی امداد دی جائے گی۔یوکرین کو دی جانے والی امداد میں 35 کروڑ ڈالر کا سازو سامان شامل ہے جو براہ راست امریکی فوج دے گی۔ اس میں 18 اعلیٰ طاقت ور موبائل لانگ رینج ہووٹزر، 36 ہزار گولہ بارود، 18 ٹیکٹیکل گاڑیاں، اور دیگر ساز و سامان شامل ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع بقیہ 65 کروڑ ڈالر سے ہتھیار بنانے والی کمپنیوں سے آلات خریدے گا جس میں ساحلی دفاعی نظام، ریڈیو، نائٹ ویڑن آلات اور دیگرسامان شامل ہے۔ یہ تمام جنگی ساز و سامان 'یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو' پروگرام کے تحت یوکرین کو فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کے خلاف عوامی پرتشدد مظاہرے، متعدد ٹرینیں نذر آتش