یااللہ خیر! اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Jun 17, 2021 | 19:42:PM
یااللہ خیر! اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے کئے گئے، سوات ،بٹگرام ،مانسہرہ ، مری اورایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف و ہراس کاشکار ہو گئے اور گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلو میٹرشامل مشرق میں تھاجبکہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی جگتوں میں فوادچودھری سے مقابلہ نہیں کر سکتا!!اسد قیصر ہنس ہنس کر بے حال