22 قدم فاری کو کہاں تک لے جائیں گے؟

 22 قدم ایک دلکش سیریز ہے جس کی ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے اور اسے ذیشان الیاس نے لکھا ہے۔

Jul 17, 2023 | 14:53:PM
22 قدم فاری کو کہاں تک لے جائیں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانیوں کی کرکٹ سے محبت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کے شہروں کی تنگ گلیوں سے لے کر ہزاروں تماشائیوں سے بھرے بڑے اسٹیڈیم تک، کرکٹ ہر نسل اور رنگ کے لوگوں کو متحد کرتا ہے۔

کرکٹ سے محبت صرف ایک صنف کے لیے مخصوص نہیں ہے،گزشتہ برسوں سے خواتین بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے میدان میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ملک و قوم کا نام روشن کررہی ہیں۔

22 قدم کی کہانی  بھی کرکٹ سے محبت کی ہی کہانی ہے ،ٹی وی اسکرین کے نامور اداکار وہاج علی اور حریم فاروق اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔حریم فاروق’ فاری‘کا کردار نبھا رہی ہے جو ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہے۔یہ ایک ایسی لڑکی ہے جو پڑھنے میں تو نالائق مگر کرکٹ کے حوالے سے بہت لائق،فائق ہے۔22 قدم کا اختتام کہاں ہوتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے مگر حریم فاروق کی باتوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ڈرامہ کیسا ہوگا؟

ضرور پڑھیں :’احرام جنون‘ کا اختتام کہاں ہوگا؟

حریم فاروق کہتی ہیں کہ مجھے واقعی میں اپنی فٹنس پر کام کرنا پڑا کیونکہ میں نے پریکٹس شروع کرنے سے پہلے کوچنگ شروع کی تھی مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتنا مشکل ہوگا۔ یہ آسان لگتا ہے، بہت آسان ہے تماشائیوں کے طور پر، صرف بلے کو سوئنگ کرنا، صرف بولنگ کرنا، اس میں بڑی بات کیا ہے؟ لیکن اس کھیل میں اور بھی بہت کچھ ہے، فٹنس اور بھی بہت کچھ ہے۔فاری ایک آل راؤنڈر ہیں اس لیے فیلڈنگ سے لے کر بولنگ ،پھربیٹنگ تک تینوں چیزیں سیکھنا کافی چیلنجنگ تھا، خاص طور پر فٹنس کے معاملے میں۔

وہاج علی کہتے ہیں کہ  مجھے تیراکی اور طاقت کی تربیت شروع کرنی پڑی، درحقیقت اس قدر کہ میں کوچنگ کے دوران زخمی ہو گیا تھا۔ یہ بہت مشکل ہو گیا کیونکہ مجھے اس چوٹ کے ساتھ پورا شوٹ کرنا پڑا۔

 22 قدم ایک دلکش سیریز ہے جس کی ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے اور اسے ذیشان الیاس نے لکھا ہے۔