محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی

Jul 17, 2021 | 11:16:AM
محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اتوار سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے، مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے بدھ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ ، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔اس دوران کہیں کہیں پرشدید موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں مون سون کے پہلے سپیل کی بارشیں ختم  ہو گئیں جبکہ شام سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کا امکان  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شوہر کو خوش کرنے کیلئے بیوی نے ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
 
پیرسے جمعرات کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ، عمر کوٹ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی،سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔شدید بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ آندھی کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرل فرینڈ کی بےوفائی۔۔عاشق نے پھر وہ کام کیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

دوسری جانب لاہور کا موسم گرم اور خشک  ہے، درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ۔ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔