معروف پاکستانی یوٹیوبر اسد نے اسلام کی خاطر فیملی ولاگنگ چھوڑ دی

Jan 17, 2024 | 22:19:PM
معروف پاکستانی یوٹیوبر اسد نے اسلام کی خاطر فیملی ولاگنگ چھوڑ دی
کیپشن: یوٹیوبر اسد اور اہلیہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)18سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر اسد نے اسلام کی خاطر اپنی بیوی نمرہ کے ساتھ ولاگنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فروری 2020میں سوشل میڈیا پر ایک نوجوان جوڑے اسد اور نمرہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، دونوں نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ لیتے ہوئے 18سال کی عمر میں شادی کرلی تھی اور سال 2022میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذلان رکھا۔کم عمری میں شادی کے بعد، اسد اور نمرہ کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت ملی تھی اور پھر اس جوڑے نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنالیا تھا جہاں یہ فیملی ولاگنگ کیا کرتے تھے، اس چینل پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 5لاکھ 88ہزار ہے جبکہ ان کے ولاگز پر ملین میں ویوز آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم وکی اور خوشبو کے بیہودہ ڈانس پر عوام کا پارہ ہائی
اب حال ہی میں اسد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اب اپنے ولاگز میں اپنی بیوی نمرہ اور گھر کی دیگر خواتین کو نہیں دکھائیں گے۔اسد نے کہاکہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے فیملی ولاگنگ کیوں چھوڑ دی تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم ہمیشہ پیسے اور دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں، ہم اللہ اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے۔یوٹیوبر نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کے بارے میں پڑھا جنہیں اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا، ان میں سب سے پہلے والدین کی نافرمانی کرنے والی اولاد ہوگی،دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جو اپنی جنس کے بجائے مخالف جنس کے لباس زیب تن کرتے ہیں اور تیسرے نمبر پر وہ لوگ ہوں گے جو اپنی بیویوں کو دنیا کے سامنے دکھاتے ہیں۔
اسد نے کہاکہ یہ پڑھنے کے بعد، میں نے فوری طور پر اپنا ذہن بنا لیا اور اپنی فیملی کو سوشل میڈیا پر مزید نہ دکھانے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اللہ اور اسلامی تعلیمات کی مزید خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ میں ولاگنگ نہیں چھوڑ رہا، اب آپ میرے ولاگز میں صرف مجھے اور میرے بیٹے اذلان کو دیکھ سکیں گے اور گھر کی کوئی خاتون ولاگ کا حصہ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیون نے کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا