ملکی صنعت کیلئے بڑی خبر، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام و ترقی کا معاہدہ طے پا گیا

Jan 17, 2024 | 22:15:PM
ملکی صنعت کیلئے بڑی خبر، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام و ترقی کا معاہدہ طے پا گیا
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ملکی تجارت و صنعت کیلئے بڑی خبر، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام و ترقی کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر دستخط عالمی کمپنی ڈی پی ورلڈ اور پاکستانی کمپنی جے ڈبلیو ہولڈنگ کے درمیان ڈیوس میں کیے گئے-

نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ معاہدے سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

نگراں وزیر تجارت نے مزید کہا کہ ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز کے انفراسٹرکچر کا معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی پر کام کیا جائے گا-

یہ بھی پڑھیے: سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، قیمت میں ہزاروں روپے کمی

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کمپنیاں اسٹیٹ آف دی آرٹ لاجسٹک پارکس قائم کریں گی، معاہدے سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو روزگار ملے گا-

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی موجودگی میں ڈیوس میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔