پی ایس ایل سیون سے قبل تشویشناک خبر آگئی ۔۔۔پی سی بی کے 10 ملازمین وائرس کا شکار

Jan 17, 2022 | 22:31:PM

(24 نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ایف او جاوید مرتضیٰ سمیت10 ملازمین بھی وبا کی زد میں آگئے،متاثرین میں گراﺅنڈ سٹاف کے 5 ملازمین شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تمام 10 ملازمین کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پی سی بی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ کچھ دن بعد ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں سیزن بھی شروع ہونے والا ہے۔ ایسے میں ایونٹ کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمین کی موجیں۔۔۔سرکاری اور نجی دفاترصرف 4 دن کھولنے کا فیصلہ

مزیدخبریں