گاڑی خریدنے والوں کے لئے اہم خبر

Jan 17, 2022 | 15:01:PM
گاڑیاں خریدنے والوں کے لئے اہم خبر
کیپشن: گاڑیاں خریدنے والوں کے لئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی نے گاڑیوں کے خریداروں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی ہے۔ حکومت نے گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈبل کردی۔

تفصیلات کے مطابق اب گاڑیوں کے خریداروں کو گاڑی خریدتے وقت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 60 ہزار سے 4 لاکھ اسی ہزار روپے تک اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ ایک ہزار سی سی گاڑی پر 60 ہزار تک فیڈرل ایکسائرز ڈیوٹی کی مد میں ادا کرنا ہونگے۔

اس سے قبل ایک ہزار سی سی گاڑی پر زیرو فیصد ایف ای ڈی عائد تھی۔ 13 سو سی سی سے زائد گاڑی پر فیڈرل ڈیوٹی اڑھائی فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردی گئی۔ 13 سو سی سی کار کی خریدنے کیلئے 1 لاکھ بیس ہزار فیڈرل ڈیوٹی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں۔۔ وزیرتعلیم نے اعلان کردیا
 اسی طرح 2000 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر فیڈرل ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10فیصد کردی گئی۔ 2 ہزار سی سی گاڑی کی خریداری کیلئے 4 لاکھ اسی ہزار روپے فیڈرل ڈیوٹی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنیکا مطالبہ

 دوسری جانب لاہور کار ڈیلر فیڈریشن نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ مسترد کردیا۔ صدر لاہور کار ڈیلر فیڈریشن شہزادہ سلیم کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ واپس نہ لیا تو ملک گیر بھرپور احتجاج کریں گے۔