خیبرپختونخوا؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 دہشتگرد ہلاک

Feb 17, 2024 | 21:48:PM
خیبرپختونخوا؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں مجموعی طور پر 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی شاہزیب اسلم شہیدہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور امجد عرف ببری ہلاک ہوئے،جنوبی وزیرستان میں دوران آپریشن سات دہشت گردمارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا´
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں نہ صرف سکیورٹی فورسز بلکہ عام شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگرد شہریوں کے خلاف بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں دھاندلی کس کے کہنے پر کی ؟ کمشنر راولپنڈی کا پولیس حراست میں اہم بیان سامنے آگیا