گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

Feb 17, 2024 | 09:33:AM
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، گاہکوچ شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 102 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔

مزید پڑھیں:  ریلوے حکام نے کرایوں میں 2 فیصد اضافے کا اعلان کردیا 

واضح رہے کہ  گزشتہ روز سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔