نگران حکومت نے بجلی کمپنیوں میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگا دی

Feb 17, 2024 | 00:40:AM
نگران حکومت نے بجلی کمپنیوں میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران حکومت کی جانب سے بجلی کمپنیوں میں تبادلوں اورتقرریوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو تبادلوں اور تقرریوں سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کوخط لکھ دیا۔ بجلی کمپنیوں میں کسی قسم کی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کا فیصلہ بجلی چوری کیخلاف مہم کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لیسکو کا بڑا کارنامہ ،46 یونٹس کا بل 2 کروڑ 35 لاکھ بھیج دیا 

   حکومتی ذرائع کے مطابق کے مطابق بجلی چوری کیخلاف مہم کی کامیابی اور تسلسل کیلئے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی ضروری ہے، حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں بجلی چوری کیخلاف مہم شروع کی تھی۔