58 ممالک کے عازمین حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف

Feb 17, 2023 | 12:39:PM
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے دنیا کے 58 ممالک کے عازمین حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروا دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے دنیا کے 58 ممالک کے عازمین حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروا دی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 2023ء کے حج کے لیے 58 ممالک کے عازمین کی آمد کو آسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔

اس مقصد کے لیے سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے ابتدائی کوششوں کے حصے کے طور پر براعظم یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔

سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ نئی سروس ان ممالک کے عازمین کو درخواست دینے، سفری ٹکٹ بُک کرانے اور ای پیمنٹ کے ساتھ ساتھ حج سے متعلق خدمات جیسے رہائش، کھانا، پروازیں، رہنمائی اور نقل و حمل کے پیکج منتخب کرنے کے قابل بناتی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام عازمین حج کی آمد کے طریق کار کو آسان بنانے کے لیے ابتدائی کوششوں کے حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ اس سے رواں سال عازمین حج کی بڑی تعداد کے مذہبی اور ثقافتی تجربے کو تقویت دینے کے لیے خدمات کا معیار بھی بلند ہوگا جبکہ مملکت کے ویژن 2030ء کے اہداف بھی حاصل ہوں گے۔