پاکستانی اسپنرز کا خوف۔آسٹریلوی کھلاڑی نے ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا

Feb 17, 2022 | 12:51:PM
آسٹریلوی کھلاڑی نے پریکٹس کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
کیپشن: آسٹریلوی کھلاڑی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستانی اسپنرز کا سامنا کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

 مارنس لیبوشین نے پاکستان آنے سے پہلے ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا، اور گھر میں ہی پچ بنالی، جس کی ویڈیو انہوں نے ٹوئٹر پر شئیر کی۔

مارنس لیبوشین نے بتایا کہ انہوں نے  ربڑ کے میٹ پر ایلو مینیم اور دیگر شیٹس سے خصوصی پچ تیار کی ہے، جس سے وہ اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اتحادیوں کی سنی گئی۔ کون کون کابینہ میں شامل؟ ہنگامی فیصلے

 آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ برصغیر کی پچز اسپن ہوتی ہیں اور سیدھی گیندوں پر کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں، اس لیے وہ اپنی تیاری کر رہے ہیں، اور اس سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ پر بڑا الزام۔نوکری سے فارغ

یاد رہے آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔