تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

Dec 17, 2021 | 16:07:PM
حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کیپشن: سکولوں میں چھٹیاں فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ تعلیمی ادارے تین سے 9 جنوری تک بند رہیں گے ۔

این سی او سی کا کہناتھا کہ دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی تاہم  اسلام آباد میں عملی طور پر یکم جنوری سے چھٹیاں شروع ہو جائیں گی ۔

موسم کی شدت یا دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی اور اس حساب سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔ 

 واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وفاقی وزیر اسد عمرکی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا گیا ، این سی او سی نے تین سے نوجنوری تک چھٹیاں دینے کی منظوری دی ۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی رکھنے والوں کے لئے خوشخبری
  این سی او سی کے مطابق تعطیلات ری شیڈول کرنےکامقصد تعلیمی اداروں میں زیادہ سےزیادہ ویکسین لگاناہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
 سکول کھلےرکھنےسےلاکھوں طلباویکسین لگوا سکتے ہیں ، لاکھوں طلباء تاحال ویکسین نہیں لگواسکے اور بچے انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔

والدین بچوں کوجلدازجلدکورونا سےبچاؤکی ویکسین لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی مشروط بحالی کا حکم