کورونا وائرس کے وار ۔۔ مس ورلڈ مقابلہ ملتوی

Dec 17, 2021 | 12:40:PM
مس ورلڈ مقابلہ ملتوی
کیپشن: مس ورلڈ مقابلہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مس ورلڈ 2021 کے مقابلے کا ایونٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔ یہ ایونٹ اگلے 90 دنوں میں پورٹوریکا میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
تفصیلات کے مس ورلڈ 2021 مقابلے کا ایونٹ کورونا وائرس کے باعث عارضی طورپر ملتوی کیا گیا ہے۔70ویں مس ورلڈ مقابلے میں 98 ممالک شرکت کر رہے ہیں سال 2019 کی مس ورلڈ کا تاج جمیکا کی ٹونی این سنگھ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ 


یاد رہے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل بھارت جیت چکا ہے، 70ویں مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی ہرناز سندھو نے دنیا کی حسین ترین خاتون کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔بھارت کی ہرناز نے ٹائٹل کی دوڑ میں شریک پیراگوئے اور جنوبی افریقہ کی امیدواروں کوشکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:”ہم شادی کب کررہے ہیں؟“رنبیر کپور کے سوال پر عالیہ بھٹ نے کیا جواب دیا؟؟