عامر کا فیصلہ جذباتی، دوست اسے سمجھائیں،انضمام الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لیجنڈ بیٹسمین انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر نے جذبات میں آکر ریٹائرمنٹ کا بڑا فیصلہ کیا ، ایشوز پر بات کیلئے بہت سے دروازے کھلے ہیں جن سے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ انسان جذبات میں آکر بڑے فیصلے کرلیتا ہے پھر بعد میں اس پر پچھتاوا ہوتا ہے، عامر کے قریبی لوگوں کو چاہیے کہ وہ اسے سمجھائیں۔
انضمام الحق نے کہا کہ اگرعامر کو وقاریونس سمیت کسی سے بھی مسائل تھے تو پہلے بتانا چاہیے تھا مصباح الحق سے بات کرنی چاہیے تھی اگر پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو پی سی بی کے بڑوں سے بات کرتے، اچانک اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
سابق کپتان نے کہا کہ عامر پاکستانی ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے جسے اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہونا چاہیے اور خود پر اتنا اعتماد ہو کہ ٹیم میں واپس آ سکیں، جذبات میں آکر فیصلے کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔