ہاتھ ہیں یا کو ئی جادوئی مشین ۔۔۔لکشمی کا نیا عا لمی ریکارڈ

Dec 17, 2020 | 18:38:PM
ہاتھ ہیں یا کو ئی جادوئی مشین ۔۔۔لکشمی کا نیا عا لمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انڈیا براعظم ایشیاءکا ایسا ملک ہے جہاں آبادی کا تناسب دو سرے ممالک کی نسبت بہت زیا دہ ہے۔ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ بچی سری لکشمی سائی نے کھانا بنانے کا ایسا ریکا رڈ بنا دیا ہے جو مشکل ہے کہ کو ئی اور تو ڑ سکے۔وہ 58 منٹوں میں 46 طرح کے کھانے تیار کرکے یونیکو بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق لکشمی بتا تی ہیں کہ ان کو کھانے تیار کرنے کا شوق لاک ڈاﺅن کے دوران شروع ہوا اور اس نے اپنی والدہ سے تربیت لی۔لکشمی کے والد نے اپنی بیٹی کو ورلڈ ریکارڈ کے لیے تیاری کا کہا اور اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ اسی ریاست میں ایک ایسی 10 سالہ لڑکی بھی ہے جس نے 30 ڈشیں تیار کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔باپ کی ہدایت اور ماں کی حوصلہ افزائی سے لکشمی نے یونیکو  ارکان کے سامنے ایک تقریب میں تامل ناڈو کے روایتی کھانوں کے ڈھیر لگا کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔جس پر وہ اور اس کے وا لدین خو شی سے نہا ل ہیں۔